قومی کرکٹر آصف علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیےنامزد


 قومی کرکٹر آصف علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے  نامزد ہو گئے

آئی سی سی نے پلئیر آف دی منتھ کے لئے تین کھلاڑیوں کے نام فائنل کرلیے۔ قومی کرکٹر آصف علی کو  پلئیر آف دی منتھ کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔

بنگلہ دیش کے ثاقب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزا بھی  پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہو گئے۔ آئی سی سی  پلئیر آف دی منتھ کا انتخاب آن لائن ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:آصف علی ریمیمبردانیم سوشل میڈیاپرچھاگیا

آصف علی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں زبدست کارکردگی کے باعث نامزد کیا گیا  ہے۔ آصف علی نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کیخلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔ آصف علی نے افغانستان کیخلاف 19 ویں اوور میں چار چھکے لگا کر قومی ٹیم کو فتح دلوائی تھی۔


متعلقہ خبریں