پاکستانی ڈرامے اور فلمیں عالمی سطح کی نہیں ہیں، مہوش حیات

پاکستانی ڈرامے اور فلمیں عالمی سطح کی نہیں ہیں، مہوش حیات

پاکستان کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامے اور فلمیں عالمی سطح کی نہیں ہیں۔

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی فلمیں اور ڈرامے ایسے نہیں کہ انہیں عالمی سطح پر دکھا کر مقبولیت حاصل کی جا سکے۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستانی ڈرامے اور فلمیں گھریلو لیول کے ہوتے ہیں اور ایسے مواد میں کوئی برائی بھی نہیں ہے لیکن اسے عالمی لیول کا مواد نہیں کہا جا سکتا اور نہ ہی اسے عالمی سطح پر دکھایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا کشی کی ہما قریشی کو قانونی نوٹس بھیجنے کی دھمکی

مہوش حیات نے کہا کہ پاکستان میں شوبز کے محدود آپشنز ہیں۔ اداکاراؤں کو ڈراموں اور فلموں میں یا تو روتی ہوئی بہو کے کردار ملتے ہیں یا پھر بے وفائی کے اور اسی وجہ سے وہ اسکرین سے دور ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداکارائیں ایسا کردار نہیں کرنا چاہتیں جن میں انہیں کمزور بہو اور روتی ہوئی عورت کے طور پر دکھایا جائے۔


متعلقہ خبریں