اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے نیب آرڈیننس میں تیسری ترمیم کے ذریعے خود کو اور اپنی حکومت کو این آر او دیا ہے۔
شہباز شریف عوامی نہیں، سازشی آدمی ہیں: فواد چودھری
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔
IK has given himself & his govt an NRO through the 3rd amendment in NAB Ordinance. If there was any doubt about how NAB-Niazi nexus has operated to victimize Opposition parties, this amendment is clear manifestation of wicked mindset. Sheer political vendetta https://t.co/bQI7sqqsdQ
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 2, 2021
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر اس بارے میں کوئی شک تھا کہ نیب /نیازی گٹھ جوڑ نے اپوزیشن کو نشانہ بنانے کے لیے کس طرح کام کیا ہے تو یہ ترمیم اس شیطانی ذہنیت کا واضح مظہر ہے۔
صدر چیئرمین نیب کو ہٹا سکے گا،زرداری، شہباز، مریم کو ریلیف نہیں ملے گا
سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنے بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ احتساب کی آڑ میں سراسر سیاسی انتقام ہے۔