قومی شاہراہ پر گاڑی میں دھماکہ: ایک شخص جاں بحق 2 زخمی


حب: قومی شاہراہ پر گاڑی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجےمیں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

پنجگور میں دھماکے سے2 افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، مقامی انتطامیہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور امدادی اداروں کے رضاکار جائے وقوع پر پہنچے اور انہوں نے زخمیوں کو سول اسپتال حب منتقل کیا جب کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے حوالے سے کہا جا سکتا ہے کہ دھماکہ گاڑی میں ہوا ہے جس کی وجہ سے ایک شخص کی جان گئی ہے جب کہ دو زخمی ہوئے ہیں۔

سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور ایک ہفتے میں دھماکے سے گرانے کا حکم

پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوع کے اطراف کو بھی گھیرے میں لے لیا ہے اور ثبوت و شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔

ہم نیوز نے پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ چند روز قبل ہونے والے دھماکے سے یہ دھماکہ مماثلت رکھتا ہے۔

کراچی: بورڈ آفس کے قریب دھماکہ،4 جاں بحق،7 زخمی

اس سلسلے میں تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ چند روز قبل ہونے والے دھماکے میں بھی گاڑی کے ساتھ بارودی مواد چپکایا گیا تھا جس کے نتیجے میں مقامی صحافی جاں بحق ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں