ملک میں انتشار نااہلوں کا خواب ہے، شہباز گل

گزشتہ ماہ مہنگائی میں 1.90 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار نااہلوں کا خواب ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی کا جھوٹا نعرہ لگانے والے مفرور ہیں اور نااہل آئین کو توڑ موڑ کر اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آ کر آئین کی بالادستی اور قانون کا احترام کروایا جبکہ آج عمران خان ہی کی مرہون منت طاقتور قانون کے نیچے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ ماہ مہنگائی میں 1.90 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ

شہباز گل نے کہا کہ ملک میں انتشار نااہلوں کا خواب ہے اور انتشار کے خواہاں فسادیوں کو ایک بار پھر پھر منہ کی کھانی پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کو جیب میں رکھنے والے خارجہ پالیسی پر بیان بازی کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں