پاکستان کی جیت کی خوشی منانے پر جیل بھیجنے کا اعلان

پاکستان کی جیت کی خوشی منانے پر جیل بھیجنے کا اعلان

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ نے پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں پر بغاوت کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 24 اکتوبر کو جس کسی نے بھی پاکستان کی جیت کا جشن منایا اس کے خلاف بغاوت کے قانون کے تحت مقدمہ قائم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کی فتح کا جشن منانے کے الزام میں اتر پردیش میں 7 افراد پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20: پاکستانی جیت کا جشن منانے پر 3 کشمیری طلبہ، ایک استاد گرفتار

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش پولیس نے گرفتار تمام افراد پر پٹاخے پھوڑنے، پاکستان کی حمایت میں نعرے اور اسٹیٹس لگانے کے الزامات لگائے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل راجستھان میں اسکول ٹیچر اور آگرہ میں زیرِ تعلیم تین کشمیری طالب علموں سمیت 6 افراد کوپاکستان کی جیت کے بعد جشن منانے پر گرفتار کیا جاچکا ہے۔

اتوار 24 اکتوبر کو پاکستان نے بھارت کو ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار شکست دی جس کے بعد سے بھارت میں کہرام مچا ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں