ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے 23 سال قبل بھرتی کیے گئے سرکاری جادو گر کو نوکری سے فارغ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ میں 88 سالہ جادوگر لین بریکین بری کو 23 سال قبل 1998 میں سرکاری جادوگر کے طور پر بھرتی کیا گیا تھا۔ جو نیوزی لینڈ کے علاقہ کرائسٹ چرچ میں گھومنے آنے والے افراد کو جادوگری کے کرتب دکھا کر خوش کرتا تھا۔
کرائسٹ چرچ انتظامیہ نے سرکاری جادوگر کا مزید کنٹریکٹ نہ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے فارغ کرنے کا ارادہ کر لیا۔ سرکاری جادوگر کی تنخواہ 16 ہزار نیوزی لینڈ ڈالر سالانہ تھی۔
جادوگر لین بریکین بری نے اس حوالے سے کہا کہ کونسل نے شہر کی مزید بہتری کے لیے اسے ان فٹ قرار دیا ہے اور اب ان کا کنٹریکٹ مزید نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 100 ملین سال پرانا کیکڑا دریافت
کونسل کی اسسٹنٹ چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ لین بریکین بری کا کنٹریکٹ ختم کرنا مشکل فیصلہ تھا اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اظہار تشکر کا خط بھی لکھا گیا ہے۔ معاہدے کے مطابق جادوگر کو آخری ادائیگی رواں سال دسمبر میں کی جائے گی۔