علیحدہ کشمیر مانگ رہے ہیں تو دے دو، مودی کو فوجی کی بیوہ کا پیغام

علیحدہ کشمیر مانگ رہے ہیں تو دے دو، مودی کو فوجی کی بیوہ کا پیغام

سری نگر: بھارتی فوجی کی بیوہ نے حق خود ارادیت کی جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیروں کی اولادوں کو ایک مرتبہ ضرور سرحد پربھیجیں۔

مقبوضہ کشمیر: بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے مزید ماہرین وادی میں پہنچ گئے

ہم نیوز نے کشمیر اردو کے حوالے سے بتایا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پونچھ سیکٹر میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی کی بیوہ نے کہا ہے کہ وہ بھارت سرکار سے کہنا چاہتی ہے کہ روز ہمارے نوجوان مرتے ہیں تو اگر وہ علیحدہ کشمیر مانگ رہے ہیں تو دے دو۔

بھارتی فوجی کی بیوہ نے کہا ہے کہ پھر ہمارے جوان مریں گے تو میڈیا والے کوریج کے لیے پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار تو کچھ بھی نہیں کرتی ہے اور میڈیا والے بھی دو دن آجاتے ہیں لیکن تیسرے دن کوئی بھی نہیں پوچھتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر: مزید 4 کشمیری شہید

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی فوجی کی بیوہ نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے اور اگر وہ علیحدہ کشمیر مانگ رہے ہیں تو دے دو۔

 مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے 5کشمیریوں کو شہید کر دیا

انہوں نے مودی سرکار کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیروں کی اولادیں تو سرحد پر نہیں جاتی ہیں لیکن ایک بار ان کی اولادوں کو ضرور بارڈر پر بھیجنا چاہئے۔


متعلقہ خبریں