تائیوان: عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، 46 افراد ہلاک


تائیوان میں عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے 46 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 13 منزلوں پر مشتمل عمارت 40 سال پرانی تھی، ریزیڈنشیل کمرشل بلڈنگ خستہ حالی کا شکار تھی۔ جس کے نچلے لیول پر دکانیں بھی موجود تھیں۔

پولیس کا ماننا ہے کہ آگ رات 3 بجے پہلی منزل پر لگی، جس نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

ریسکیو حکام نے 4 گھنٹوں میں آگ پر پا لیا اور اب عمارت کا سرچ آپریشن جاری ہے تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تائیوان کی صدر تسائی انگ وین نے انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مدد کریں اور آگ لگنے کی وجہ کی مکمل تحقیقات کریں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں