اداکارہ نیلم منیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی تصاویر سوشل میڈیا فوٹو ویب سائٹ انسٹاگرام پر وائرل ہوئی ہیں جن میں انہوں عروسی لباس زیب تن کر رکھا ہے۔ نیلم منیر کی ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کردہ تصاویر سے ایسا لگتا ہے کہ نیلم منیر نے خاموشی سے شادی کر لی ہے تاہم وہ ایک برائیڈل شوٹ ہے جسے حال ہی میں شوٹ کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ان تصاویر کو 23 گھنٹے کے دوران 40 ہزار سے زائد مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا چکا ہے۔
View this post on Instagram
ان تصاویر میں اداکارہ نیلم منیر کو ایک سفید رنگ کے عروسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان تصاویر میں ان کی والدہ بھی ہمراہ ہیں۔
اداکارہ نے اس جوڑے کے ساتھ روایتی جیولری بھی پہنی ہوئی ہے جبکہ ان کا انداز مشرقی دلہنوں کی عکاسی کر رہا ہے۔
View this post on Instagram