مقبوضہ وادی میں مزید 2 کشمیری شہید


مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت جاری، ضلع بانڈی پورہ اور اننت ناگ میں 2 کشمیری شہید کر دئیے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے  مطابق نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نے نشانہ بنایا، قابض بھارتی فوج نے 5 کشمیری نوجوانوں کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

جبکہ ضلع بانڈی پورہ اور اننت ناگ میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی

گزشتہ ہفتے قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کے دوران ضلع بانڈی پورہ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔ بھارتی فورسز نے دونوں کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور سرچ آپریشن کےدوران شہید کیا۔

 


متعلقہ خبریں