بجلی ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی

پاوربریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

فائل فوٹو


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی طرف سے جاری نوٹی فی کیشن کے مطابق اگست کےماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی گئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے2روپے7پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی،اتھارٹی نے30ستمبر2021کوعوامی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں:جیسا موسم، ویسا بل: حکومت کی بجلی بل پر گگلی، موسمی پیکج منظور

فیول چارجزایڈجسٹمنٹ صرف اکتوبرکے بلوں پرہو گا اور لائف لائن صارفین کے سوا ڈسکوز کے تمام صارفین پر اطلاق ہو گا۔

نوٹی فی کیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کااطلاق نہیں ہو گا۔


متعلقہ خبریں