چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع غیر آئینی اور بدنیتی پر مبنی ہوگی، مریم نواز


مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع غیر آئینی اور بدنیتی پر مبنی ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کیس سیاسی انجینیئرنگ کے ذریعے بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پانامہ پانامہ کرکے ایک منتخب حکومت کو کمزور کرکے گرایا گیا۔ الیکشن چوری کرکے مسلم لیگ ن کو کمزور کیا گیا۔

مریم نے کہا یہ کیس ججز کا امتحان ہے، وہ ثابت کریں کہ پریشر کے بغیر وہ فیصلے کرسکتے ہیں۔

ایوان فیلڈ ریفرنس میں عدالت نے مریم نواز کی بریت کی درخواست پر اعتراضات دور کرکے سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔

مریم نواز کے وکیل عرفان قادر نے نیب کی درخواست جرمانے کےساتھ مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔ ن لیگ کی نائب صدر نے کہا  الیکشن سے پہلے مجھ پر جوالزامات عائد ہوئے تفصیل قوم کودینا چاہتی ہوں۔

شوکت عزیزصدیقی نے ایک بیان دیا اوردستخط کےساتھ بیان حلفی جمع کرایا، پانامہ کیس کی وجہ سے میں اوروالد جیل میں تھے۔

میں نے درخواست میں کہا میرا کیس سیاسی طور پر انجنیئرڈ ہے، بے بنیاد اورسیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں۔ پانامہ پانامہ کرکے منتخب وزیراعظم کو ہٹایا گیا۔ تمام اداروں کو غیر سیاسی ہوناچاہیے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ الیکشن چوری کرتے ہیں اور ن لیگ کو کمزور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ن لیگ کی قیادت کے خلاف مقدمات بنا کر پارٹی چھوڑنے کا کہا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں