طیارے میں تنہامسافر کا سفروائرل


ابوظہبی کی ملکیتی اتحاد ائیرلائنز کی سنگاپور جانے والی پرواز میں صرف ایک شخص نے سفر کیا ہے۔جی ہاں! صرف ایک مسافرنے۔ اس نے خود ٹویٹر پرانکشاف کیا کہ وہ پورے طیارے میں واحد مسافر تھا۔اس کے بعد سے وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے۔

سنگاپورمیں کاروبارکرنے والے ناروے کے شہری ایلکس سوانیویک نے سوشل میڈیا پر اپنے سفری تجربے کو دستاویزی شکل دی ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ کس طرح پرواز کے عملہ نے اعلان کیا اور کس طرح ان کا سنگاپور میں آمدپروالہانہ استقبال کیا گیا۔ان کا چانگی ہوائی اڈے پر یہ کہہ کرخیرمقدم کیا گیا کہ صبح بخیر، مسٹرالیگزینڈر۔ سنگاپور میں خوش آمدید۔


طیارے کے عملہ کے ساتھ تنہاسفر سوانیویک کا ایک ایسا خوشگوار تجربہ رہا ہے کہ انھوں نے اس کو100 فی صد سچ اور 120 فی صد اصلی قراردیا ہے۔

سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ کی پرواز کی معلومات کے مطابق اس دن اس روٹ پرچلنے والی واحد تجارتی پرواز اتحاد ایئرویزہی کی تھی۔اس کے بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر میں 336 تک مسافر بیٹھنے کی گنجائش ہے۔


سوانیویک کے طیارے میں تنہا مسافر کے طورپر سفر کی کہانی نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے۔ انھوں نے 28 ستمبر کوپہلی مرتبہ اس تجربے کے بارے میں ایک ٹویٹ پوسٹ کی ۔اس کے بعد متعدد صارفین نے سوانیویک سے یہ پوچھا کہ ایسا کیسے اور کیونکرممکن ہوا ہے؟

میں سنگاپورجانے والی پرواز میں اکیلا سوارہوں۔ سوانیویک نے ٹویٹ کیا کہ پائلٹ تمام اعلانات صرف  مسٹر الیگزینڈر سے شروع کرتا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ طیارے میں اور کوئی مسافر سوار نہیں تھا۔

جب اس ٹویٹ کی انٹرنیٹ پر تشہیر شروع ہوئی تو بہت سے لوگوں نے سوال کیا کہ ایک بین الاقوامی پرواز صرف ایک مسافر کے ساتھ ابوظہبی سے کیونکرروانہ ہوگی؟

جیسا کہ سوانیویک نے بعد میں ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ طیارے کے عملہ نے انھیں یقین دلایا ہے کہ ان کی پرواز چاہے کچھ بھی ہو،یہاں تک کہ کوئی اورمسافر نہ بھی ہوتو پھر بھی اڑان بھرے گی۔


اگرچہ یہ معاملہ عجیب سا لگ سکتا ہے، لیکن حالیہ برسوں کے دوران میں مسافروں کے بغیر پروازیں دراصل کسی حد تک عام ہوگئی ہیں۔کوروناوائرس کی وبا کے اوائل میں بین الاقوامی ایئرلائنز نے ’گھوسٹ فلائٹس‘بھی چلانا شروع کردی تھیں- صرف عملہ کے دورے کمپنیوں کو اپنے شیڈول اور رن وے کی جگہ برقرار رکھنے میں مدد دینے کے لیے ترتیب دیے گئے تھے۔

ایک ٹویٹر صارف نے بتایا کہ اسے بھی ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انھوں نے لکھا کہ میرے ساتھ ایک بار ممکنہ طور پر بہت چھوٹی پروازمیں ہوا تھا۔ یہ بہت عجیب لیکن خوفناک احساس تھا۔

سوانیویک نے اپنی تصاویراور ویڈیوز شیئرکی ہیں۔ان میں وہ اس سفر سے لطف اندوزہو رہے تھے۔انھوں نے ایک خالی لگژری کیبن میں اپنی نشست سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

بہت سے ٹویٹرصارفین نے اس صورت حال پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ کچھ لوگوں نے تو سوانیویک کے تجربے کو ’’پاگل پن‘‘یا ’’خوف ناک‘‘ بھی قراردیا ہے۔


متعلقہ خبریں