گندے گیسٹ ہاؤس میں قید پریانکا گاندھی کی جھاڑو سے صفائی، ویڈیو وائرل

گندے گیسٹ ہاؤس میں قید پریانکا گاندھی کی جھاڑو سے صفائی، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے سرکاری گیسٹ ہاؤس میں صفائی کے لیے جھاڑو لگائی تو وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پروائرل ہو گئی۔

نوجوت سنگھ سدھو اور پریانکا گاندھی زیر حراست

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق لکھم پور میں کسانوں پر ہونے والے تشدد کے بعد کانگریس کی جنرل سیکریٹری اور آنجہانی وزیراعظم اندرا گاندھی کی پوتی پریانکا گاندھی کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پہنچیں تو انہیں حکومت نے گرفتار کر کے  گیسٹ ہاؤس میں نظر بند کردیا جو انتہائی گندا تھا۔

بھارت کے آنجہانی وزیراعظم راجیو گاندھی کی صاحبزادی پریانکا گاندھی نے سیتا پور کے گاؤں میں واقع گیسٹ ہاؤس میں نظربندی کے دوران جب گیسٹ ہاؤس کو گندا دیکھا تو انہوں ںے از خود اٹھ کر جھاڑو لگانا شروع کردی۔

پریانکا گاندھی کو جھاڑو لگاتا دیکھ کر وہاں موجود کسی نے ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔

بھارت: نوجوت سنگھ سدھو نے گھر پر سیاہ جھنڈا لہرا دیا

بھارت میں کسانوں کے پر امن احتجاج میں 8 افراد ہلاک ہونے پر احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔ کانگریس پنجاب کے صدر، سابق ٹیسٹ کرکٹر اور متعدد ٹی وی شوز کے میزبان نوجوت سنگھ سدھو اور پریانکا گاندھی سمیت متعدد رہنماوں کو حکومت نے حراست میں لے لیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ آخری سانس تک کسانوں کو انصاف دلانے کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پنجاب اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلی کو بھی اتر پردیش میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ حکومت نے اترپردیش کے پنجاب سے متصل بارڈر کو سیل کردیا ہے اور سکھ کسانوں کو بھی داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

بھارت: کانگریس نے تاریخ بدل دی، پنجاب میں دلت کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا

بھارتی لوک سبھا کے رکن اکھلیش یادیو کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ لکھنو میں بھارتی پولیس اور سماج وادی پارٹی کے کارکنان کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ کارکنان نے متعدد گاڑیاں بھی نذر آتش کردی ہیں۔


متعلقہ خبریں