اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن سرین کا طیارہ حادثے سے بچ گیا۔
ہم نیوز کے مطابق کراچی سے اسلام آباد پہنچے والی پرواز سے لینڈنگ سے قبل پرندہ ٹکرا گیا جسے کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بحفاظت اتار لیا۔ پرندہ ٹکرانے سے ائیر بس 330 طیارہ کے لینڈنگ گیئر کو نقصان پہنچا ہے۔
نجی ائیرلائن سرین کی پرواز ای آر 500 کراچی سے اسلام آباد ائیرپورٹ لینڈ کر رہی تھی۔
ایئر لائن انتظامیہ کے مطابق طیارہ کو گراونڈ کردیا گیا ہے، کراچی سے دوسری پرواز کے ذریعے طیارہ کے پرزا جات منگوانے ہیں۔
دوسری جانب پرندہ ٹکرانے کے باعث کراچی جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی ہے، مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے کراچی روانہ کیا جائے گا۔
ایئر لائن انتظامیہ کے مطابقمسافروں کو سی ٹو لاونج میں بٹھا دیا گیا ہے، انہیں تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔