اسلام آباد میں عالمی معیار کے فٹسال گراؤنڈ کا افتتاح



نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کی منسوخی کے بعد کھیل سے محبت کرنے والے اداس تھے لیکن انہیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ یہ کھیلوں کا اختتام نہیں ہے اور پاکستان میں ان کے لیے بہت کچھ ہے۔

اسلام آباد کلب نے عالمی معیار کے فٹسال گراؤنڈ کا افتتاح کیا ہے ، جس کی آسٹرو ٹرف فیفا کی جانب سے منظور شدہ ہے۔ یہ ایک اور فلڈ لِٹ سہولت ہے۔

اس گراؤنڈ پر پہلا میچ پاکستان سویٹ ہومز کےسٹوڈنٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ یہ طلباء زیادہ تر یتیم یا سنگل والدین کے ہیں جن کی مناسب تعلیم کے لیےسویٹ ہومز میںدیکھ بھال کی جاتی ہے۔

فاتح ٹیم نے اپنی ٹرافی پاکستان سویٹ ہومز کے سی ای او زمرد خان کو وقف کی۔ یہ بچے انہیں پاپا جانی کہتے ہیں ان کے پیار کی وجہ سے جو انہوں نے بچوں کو پیش کیا۔

پاکستان کی فٹسال ٹیم کو دبئی ائیرپورٹ پر روک لیاگیا

افتتاحی میچ میں کابینہ سیکرٹری سردار احمد نواز سکھیرا ، زمرد خان ، ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات ، اسسٹنٹ کمشنر اوید ارشاد بھٹی ، اور اسلام آباد کلب کے سینئر منیجر محمد ندیم خان نے شرکت کی۔

اسلام آباد کلب نے اپنی سی ایس آر سرگرمیوں کے طور پر پہل کی تاکہ پسماندہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے بچوں کو کھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

بچوں نے کھیل سے بہت لطف اٹھایا اور اسلام آباد کلب کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا۔


متعلقہ خبریں