شکیرا کا بیگ اور فون جنگلی سور لے کر بھاگ گئے

شکیرا 44 برس کی ہو گئیں

فوٹو: فائل


عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا سیر پر گئیں جہاں جنگلی سُوروں نے ان پر حملہ کر دیا۔

شکیرا نے اپنے 70 ملین فولورز کو انسٹاگرام پر بتایا کہ  وہ بارسلونا کے ایک پارک میں اپنے 8 سالہ بیٹے کے ساتھ وقت گزار رہی تھیں کہ اچانک سے 2 جنگلی سُوروں نے ان پر حملہ کیا ،خوش قسمتی وہ اور ان کا بیٹا محفوظ رہا۔

لیکن سور ان کا بیگ لے کر جنگل بھاگ گئے جس میں ان کا فون بھی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شکیرا 44 برس کی ہو گئیں

فٹ بال ورلڈ کپ کے گانے واکا واکا سے مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والی شکیرا ازابیل 2 فروری 1977 کو کولمبیا میں پیدا ہوئیں ان کی والدہ کولمبیا اور والد لبنان سے تعلق رکھتے ہیں۔

شکیرا نے اپنا پہلا گانا 8 سال کی عُمر میں خود لکھا تھا جبکہ 13 سال کی عُمر میں اپنا پہلا گانا ریکارڈ کروایا تھا۔

بعد ازاں انہوں نے گلوکاری کو ہی اپنا پیشہ بنایا، اُن کے ہسپانوی اور انگریزی زبان میں گائے ہوئے گانوں نے عالمی شہرت حاصل کی۔

فیفاورلڈ کپ 2010 کے گانے ’واکا واکا‘ سے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں اور اُنہیں ہالی وڈ واک آف فیم میں بھی شامل کرلیا گیا۔

اُن کے گائے ہوئے گانے ’بیوٹی فل لائر‘ نے اُنہیں مشہور ترین گلوکاراؤں کی صف میں لا کھڑا کیا۔

 


متعلقہ خبریں