ماہرہ خان کو ایک اور ‘ہمسفر’ کی خواہش


پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے ہم ٹی وی کے ڈرامہ ہمسفر سے لاکھوں دلوں میں گھر لیا، لیکن اب ماہرہ کو ایک اور ہمسفر کی خواہش ہونے لگی ہے۔

گزشتہ روز بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ‘ہمسفر’ کو 10 سال مکمل ہو گئے، جس پر ماہرہ انتہائی خوش نظر آئیں، انہوں نے اس خاص موقع پر ہمسفر کی رائٹر فرحت اشتیاق کو ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ کہ آپ نے ‘خرد’ کے کردار کو بہت خوبصورتی سے لکھا تھا ، اب ایک اور رومانس ہو جائے؟

ماہرہ خان نے ہمسفر کے 10 سال پورے ہونے پر اپنے مداحوں کے ساتھ #ASKMAHIRA  کے ساتھ خصوصی بات چیت بھی کی۔

اس دوران مداحوں نے ماہرہ سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور وہ سب کو ہی محبت سے جواب دیتی رہیں۔

ماہرہ نے اپنے مداحوں کو اس 10 سال کے سفر پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ایک خواب جیسا ہے اور وہ اس سفر کے لیے اپنے چاہنے والوں کی ہمیشہ شکر گزار رہیں گی۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر بھی ہمسفر کی ایک ویڈیو شئیر کی، جس میں وہ فواد خان یعنی اشعر کے ساتھ نکاح نامے پر سائن کی رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ہمسفر 2011 میں ہم ٹی وہ پر ٹیلی کاسٹ کیا گیا تھا، جس میں مرکزی کرداروں میں ماہرہ خان کے ساتھ فواد خان تھے۔

ہمسفر ڈرامے کے بعد دونوں اداکاروں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا، صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ سرحد پار بھی ہمسفر کے چاہنے والوں کی کمی نہیں۔

اس کے بعد ماہرہ خان اور فواد خان کے لیے بالی ووڈ کے دروازے بھی کھل گئے۔

ماہرہ خان اس وقت 5 سال کے طویل انتظار کے بعد ہم ٹی وی کے ہی ڈرامے سیریل ‘ ہم کہاں کے سچے تھے ‘ میں نظر آرہی ہیں، جس میں ان کے ساتھ کبری خان اور عثمان مختار اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں