عمر شریف کی امریکی روانگی کے انتظامات مکمل، ایئر ایمبولینس 26 ستمبر کو آئے گی


ممتاز اداکار اور معروف کامیڈین عمر شریف کو علاج کے لیے  امریکا لے جانے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے،  ایئر ایمبولینس 26 ستمبر کو کراچی پہنچے گی۔

عمر شریف کے لیے امریکا سے آنے والی ایئر ایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی، سی اے اے کے شعبہ ائیرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
ایئر ایمبولینس 26 ستمبر کی رات 11 بجے کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرے گی، کپتان کے ہمراہ عملے کے 5ارکان بھی پاکستان آئیں گے۔

ایئر ایمبولینس جرمنی سے کراچی پہنچے گی، امریکا کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر ری فیولنگ بھی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار عمر شریف کی حالت بدستور تشویشناک: اہل خانہ کی بھی پہچان نہ رہی

واضح رہے کہ عمر شریف کے سفری اخراجات سمیت علاج کے دیگر اخراجات کی مد میں حکومت سندھ کی جانب سے چار کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق عالمی شہرت یافتہ کامیڈین عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر کا کہنا ہے کہ ایئر ایمبولینس کی رقم حکومت سندھ نے ادا کردی ہے۔


متعلقہ خبریں