افغان وزیراعظم سے قطر کے ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات

افغان وزیراعظم سے قطر کے ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات

کابل: افغانستان کے وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سے قطر کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم کا امیر قطر سے رابطہ: عالمی برادری افغان عوام کا ساتھ دے، عمران خان

افغانستان کی جانب سے اعلان کردہ نئی عبوری حکومت کے قیام کے بعد یہ کسی بھی ملک کے اعلیٰ سطحی وفد کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق قطر کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی اعلیی سطحی وفد کے ہمراہ کابل ائیرپورٹ پہنچے تو ان کا استقبال کیا گیا۔

طالبان کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قطری وزیر خارجہ کے افغان صدارتی محل پر پہنچنے پر نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی نے استقبال کیا۔

افغانستان: حکومت کے سربراہ ملا محمد حسن اخوند کون ہیں؟

قطری وزیر خارجہ نے افغانستان کے اعلان کردہ عبوری وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔


متعلقہ خبریں