کورونا وائرس، مردان میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد

کورونا وائرس، مردان میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد

مردان: پشاور کے ضلع مردان میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر حبیب عارف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مردان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر 4 روز کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انڈور، آوٹ ڈور تقریبات سمیت جمز پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے اور کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 84 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 497 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: کورونا سے متاثرہ 718 مریضوں کی حالت تشویشناک قرار

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 62 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 94 ہزار 198 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 63 ہزار 161 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.43 فیصد رہی۔


متعلقہ خبریں