بابراعظم: ٹیسٹ کی کپتانی واپس لیے جانے کا امکان


کپتان بابراعظم سے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی قیادت واپس لیے جانے کا امکان ہے۔

اطلاعات ہیں کہ رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین بننے سے قبل ہی فیصلہ کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ بابراعظم ٹی20 ورلڈکپ کیلئے نامزد کیے گئے کھلاڑیوں پر اعتراض کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ بابراعظم کو ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ بہتر کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بابراعظم کی جگہ محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سے ملاقات بھی کی تھی اوربابراعظم سے بہتر نتائج کا مطالبہ  کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے نتائج چاہیں، رمیز راجہ کا بابراعظم کو واضح پیغام

بابراعظم نے ولڈٹی20 کرکٹ کپ کیلئے منتخب کی گئی ٹیم پر اعتراضات بھی اٹھائے تھے۔

خیال رہے کہ بابراعظم کونومبر2020 میں ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔ بابر اعظم کو اظہر علی کی جگہ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے نامزد چیئرمین رمیز راجہ نے آج ہی کھلاڑیوں کیساتھ ملاقات کی اور انہیں اعتماد میں لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ نے ورلڈ کپ ٹی20 سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں سے ملے ہیں۔ نامزد چئیرمین نے کھلاڑیوں کو کارکردگی کے حوالے سے گائیڈ لائنز بھی دیں۔

 

 


متعلقہ خبریں