کورونا پھیلانے پر 5 سال قید


ہنوئے: ویتنام میں کورونا وائرس پھیلانے پر ایک شخص کو 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام کے شہری 28 سالہ لی وان ٹری نے گھر میں قرنطینہ کرنے کے قانون کی خلاف ورزی کی جس کے بعد انہیں ’لوگوں میں خطرناک بیماریاں‘ پھیلانے پر سزا سنائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق لی وان ٹری نے ملک میں کورونا وائرس کے گڑھ ہو چی من سٹی سے اپنے آبائی صوبے کاماؤ گیا، جس کی وجہ سے وہ کورونا وائرس مزید پھیلنے کی وجہ بنا۔

کاماؤ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ہو چی من سٹی کے مقابلے میں کم ہے اور صوبے میں 21 دن تک گھر میں قرنطینہ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے تاہم مذکورہ شخص نے اس قانون کی خلاف ورزی کی۔ لی وان ٹری میں کورونا وائرس کی تصدیق 7 جولائی کو ہوئی تھی۔

عدالتی رپورٹ کے مطابق لی وان ٹری نے گھر میں قرنطینہ کرنے کے طبی قانون کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے کئی لوگ کورونا وائرس کا شکار ہوئے جس کے باعث 7 اگست 2021 کو ایک شخص کا انتقال بھی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ازبکستان: اسکولوں میں حجاب نہ پہننے کی پابندی ختم

سرکاری میڈیا کے مطابق لی وان ٹری کی وجہ سے 8 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

واضح رہے کہ ویتنام میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث دارالحکومت ہنوئے اور ہوچی من سٹی میں گذشتہ کئی مہینوں سے سخت لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں