کشمیر: ممتاز کشمیری رہنما شیخ تجمل السلام کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے انتہائی علیل اور اسلام آباد کے پمز اسپتال میں زیر علاج تھے۔ مرحوم کی عمر 65 سال تھی۔
سید علی گیلانی کے لواحقین کیخلاف مقدمہ درج
ہم نیوز نے اس سلسلے میں معروف کشمری رہنما عبدالحمید لون کے حوالے سے بتایا ہے کہ شیخ تجمل السلام قائد انقلاب سید علی شاہ گیلانی کے انتہائی قریبی ساتھی تھے۔
شیخ تجمل السلام کشمیر میڈیا سروس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی تھے۔
کشمیری رہنما عبدالحمید لون نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم شیخ تجمل السلام کی تحریک کشمیر کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے ہر آنکھ پرنم ہے۔
سید علی گیلانی کی میت کیوں چھینی؟ بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
عبدالحمید لون کے مطابق شیخ تجمل 1955 کو سرینگر میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1975 میں کشمیر یونیورسٹی سرینگر سے ایل ایل بی اور 1980 میں یونیورسٹی سے ایم اے اردو کیا۔ وہ طالب علمی کے دوران 1979 سے 1984 تک مقبوضہ وادی چنار میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ بھی رہے تھے۔