آن لائن شناختی کارڈ بنوانے کے لیے نادرا کی ایپ تیار

آن لائن شناختی کارڈ بنوانے کے لیے نادرا کی موبائل ایپ تیار

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے آن لائن  شناختی کارڈ بنوانے کیلئے موبائل ایپ تیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار جدید ترین ٹیکنالوجی کی بدولت شناختی کارڈ بنوانے کے لیے موبائل فون پر ہی فنگر پرنٹس بھی لیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن مان گیا، آئندہ انتخابات ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہوں گے ،شبلی فراز

نادرا کی ویب پورٹل سے منسلک  کی جانے والی پاک آئیڈنٹِٹی موبائل ایپ پلےاسٹور سے ڈاؤن لوڈ ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی جدید ترین ٹیکنالوجی کے لیے نادرا کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل شعبے میں اس ٹیکنالوجی سے ہونہار پاکستانی نوجوان نہ صرف بے شمار نئی مصنوعات، خدمات اور سہولیات متعارف کرا سکیں گے بلکہ یہ اقدام معیشت کے کئی شعبوں میں انقلاب برپاکرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایمازون  جیسے بڑے آن لائن عالمی اداروں کا اس ٹیکنالوجی کی بدولت اعتماد بھی بڑھے گا۔

طارق ملک نے مزید کہا کہ  نادرا کی ویب سائٹ (id.nadra.gov.pk) کے درخواست گزار موبائل فونز کے ذریعے ہی انگلیوں کے نشانات، تصاویر اور  دستاویز حاصل کرسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں