بھارت کے مزدور ٹرین کو دھکا لگانے پر مجبور


بھارت میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ٹرین کے رکنے پر درجنوں غریب مزدوروں کو ٹرین کو دھکا لگانے پر مجبور کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا ہے جہاں ٹرین کی بوگی کو تکنیکی مسائل کے باعث دوسری بوگی سے جوڑنے کے لیے درجنوں مزدورں کا سہارا لیا۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے مزدور سخت گرمی میں پتھروں پر چلتے ہوئے ٹرین کی بوگی کو دھکیل رہے ہیں۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین کی بوگی کو دھکا لگانے والے چند افراد کے پاؤں میں جوتی تک نہیں تھی اور وہ ننگے پاؤں گرم پھتروں پر چلتے ہوئے ٹرین کی بوگی کو دھکیل رہے تھے۔


متعلقہ خبریں