پیرالمپکس میں دھوکہ، برطانوی تیراک گولڈ میڈل سے محروم

پیرالمپکس میں تیراکیوں کا دھوکہ، برطانوی تیراک گولڈ میڈل سے محروم

برطانوی تیراک دان پیپر نے ہمیشہ  پیرالمپک گیمز 2020 میں حصہ لینے کا خواب دیکھا لیکن  کھیلوں پر پابندی کے باعث ان کا یہ خواب چکنا چور ہو گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یہ پابندی  سڈنی کی ٹیم کا سال 2000 میں ایک اسکینڈل کے بعد نافذ کیا گیا جب ہسپانوی باسکٹ بال ٹیم نے  دھوکہ دہی سے سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ 

رپوٹ کے مطابق 2009 میں یہ پابندی ختم کر دی گئی تھی جو دوبارہ عائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز پاکستان میں کھیلنے کیلئے تیار

خیال رہے کہ جاپان میں پیرالمپکس کا آغاز ہوتے ساتھ ہی پہلا کورونا کیس رپورٹ ہو گیا جس کے بعد جاپان میں کورونا سے متاثرہ غیرملکی کھلاڑی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کورونا سے متاثر ہونے والا کوئی ایتھلیٹ نہیں ہے تاہم گیموں سے منسلک ہے، ڈاکڑز کا کہنا ہے کہ کورونا کے مریض میں کوئی خطرناک اثرات نہیں ہیں اور وہ جلد صحت یاب ہو جائے گا۔

پیرالمپکس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم خطرات کو صفر تک کم نہیں کر سکتے، لیکن ہم ایک  محفوظ کھیل پیش کرنے کے لیے خطرات کو کم کرنے کی پوری کوشش کریں گے، جس کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز جاپان میں اسپیشل ایتھلیٹس کی گیمز ’’ٹوکیو پیرالمپکس‘‘ کا افتتاح ہوا تھا۔ کورونا خطرات کے باوجود تقریب نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے، فنکاروں کی زبردست پرفارمنسز اور آتشبازی نے آسمان پر خوشیوں کے رنگ بکھیر دیئے تھے۔


متعلقہ خبریں