پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 120 افراد جاں بحق


پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس  کے مزید 120 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار 535 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 48 ہزار 532 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 306 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.83 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: پاکستان نے دیگر ممالک کی نسبت بہتر کارکردگی دکھائی ہے، اسد عمر

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ  28  ہزار 254، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 60  ہزار 88، پنجاب میں تین لاکھ 88  ہزار 296، اسلام آباد میں 98 ہزار 339، بلوچستان میں 32 ہزار 111، آزاد کشمیر میں 31 ہزار 649 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 835 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 759 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 803، خیبرپختونخوا 4 ہزار 909، اسلام آباد 861، گلگت بلتستان 172، بلوچستان میں 338 اور آزاد کشمیر میں 693 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں