حامد کرزئی اور عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے گھر میں نظر بند کردیا


سابق افغان صدر حامد کرزئی اور عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے گھر میں نظر بند کردیا ہے۔

روسی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ معاملے پر طالبان کے موقف کا انتظار کیا جارہا ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ افغانستان میں سیاسی امور چلانے کیلئے بارہ رکنی کونسل قائم کی گئی ہے جس میں حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ بھی شامل ہیں۔

کونسل کے دیگر اراکین میں ملاعبدالغنی برادر، ملامحمد یعقوب، خلیل الرحمان حقانی اور گلبدین حکمت یارشامل ہیں۔

حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ افغانستان نہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گلبدین حکمت یارکے تعاون سے بات چیت جاری رکھیں گے اور ملک میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

افغانستان کی اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے بھی کہا تھا کہ وہ  نئی حکومت کیلئے طالبان سے مذاکرات میں مصروف ہیں۔

ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ اور سابق افغان صدر حامد کرزئی وادی پنجشیر بھی گئے تھے جہاں انہوں نے احمد شاہ مسعود کے بیٹے اور صوبہ پنجشیر کے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی تھی۔

 


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں