امیتابھ بچن کی مہنگی گاڑی ضبط


بھارتی شہر کرناٹک کی ٹریفک پولیس نے متعدد لگژری گاڑیوں کے ساتھ بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کے نام رجسٹرڈ سفید رائلزرائس کو بھی ضبط کرلیا ہے۔

بھارتی ٹریفک پولیس نے بنگلور کے پوش علاقے یوبی سٹی میں ریڈ کیا جہاں سے لینڈ روور، پورچے اور جیگوار سمیت7 گاڑیوں کوٹیکس کی عدم ادائیگی، نامکمل کاغذات اور انشورنس نہ ہونے باعث پکڑا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن کے نام رجسٹرڈ رائلزرائس سلمان خان نامی35 سالہ شخص استعمال کر رہا تھا۔

سفید رولس رائس فینٹم امیتابھ بچن کو فلم ساز ودھو ونود چوپڑا نے 2007 میں تحفے میں دی تھی۔ امیتابھ بچن نے گاڑی2019 میں بابو نامی شخص کو فروخت کی۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع کے حوالے بتایا کہ گاڑی فروخت ہوئی لیکن اس کی ملکیت تبدیل نہیں ہوئی تھی۔ ڈی بابو نے میڈیا کے سامنے اعتراف کیا کہ انہوں نے یہ گاڑی بالی ووڈ اداکار سے ہی خریدی تھی اور اس کو اہلخانہ ہی استعمال کرتے تھے۔

انہوں نے یہ گاڑی2019 میں کروڑ میں خریدی تھی۔ بابو کے مطابق پولیس نے ان کی دیگر گاڑیاں بھی ضبط کی ہیں۔تاہم پولیس نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کاغذات کی تصدیق کرنے کے بعد گاڑیاں چھوڑ دیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے دیگر افراد کی گاڑیاں مہنگی گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں۔ تمام افراد کو درست کاغذات کی فراہمی کیلئے وقت دیا گیا ہے، اگرکاغذات فراہم نہ کر سکے تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

 

 

 

 

 


متعلقہ خبریں