افغانستان: سیاسی امور کیلئے12رکنی کونسل قائم


افغان طالبان نے ملک کے سیاسی امور چلانے کیلئے بارہ رکنی کونسل قائم کردی ہے۔

کونسل میں ملاعبدالغنی برادر، ملامحمد یعقوب، خلیل الرحمان حقانی، حامد کرزئی، عبداللہ عبداللہ، اور گلبدین حکمت یارشامل ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق ترجمان طالبان نے کہا پولیٹکل سسٹم پر مشاورت جاری ہے، خواہش ہے کہ سب کو قابل قبول اسلامی نظام اور مخلوط حکومت بنائی جائے۔

دوسری جانب طالبان نے اپنی کابینہ کی تشکیل کے لیے بھی مشاورت تیز کردی ہے۔

افغانستان سے ہم نیوز کے نمائندے طاہرخان کے مطابق طالبان ترجمان ذبيح الله مجاہد کو وزارت اطلاعات اور وزیر ثقافت کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین چہرہ چھپائیں یا نہیں، ان کی مرضی، طالبان

طالبان ذارئع کے مطابق محمد نبی المروی کو افغنستان کے صوبے خوست کا گورنرتعنیات کرنے کا بھی امکان ہے۔فوجی کمیشن کے سابق سربراہ عبدالقیوم ذاکر کو افغانستان کا  وزیر دفاع بنایا جاسکتا ہے۔ ہم نیوز کے نمائندے نے بتایا کہ طالبان کی جانب سے کوئی حتمی فیصلہ ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔

افغان طالبان کا کہنا ہے کہ فغانستان کے مستقبل کا فیصلہ وسیع ترمشاورت سے کیا جائے گا۔ سہیل شاہین کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ئی حکومت تمام افغان نمائندوں پر مشتمل ہوگی۔ حکومتی شکل واضح ہے کہ اس میں تمام افغان پارٹیاں شامل ہوں گی۔

طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ ہم ایک آئین بنائیں گے کیونکہ جو پہلے آئین تھا وہ قبضے کے دور میں بنایا گیا تھا۔ آزاد افغانستان میں ایسا آئین بننا ضروری ہے جو افغان عوام کے مفاد میں ہو۔ اس آئین میں مرد و خواتین سب کے حقوق درج ہوں گے۔


متعلقہ خبریں