پاکستان بلائنڈ کرکٹ (پی بی سی) کونسل نے جولائی تا دسمبر تک بلائنڈ کرکٹرزکے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
پی بی سی کونسل کی جانب سے 17کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے ۔
رپوٹ کے مطابق کھلاڑیوں کو 3 کیٹیگریز اے، بی، سی میں تقسیم کیا گیا ہے۔
اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو ماہانہ 17،500 روپے، کیٹیگری بی کو 14،500 روپے جبکہ کیٹیگری سی میں کھلاڑیوں کو ماہانہ 12،500 روپے ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے دیا
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کی جانب سے دو کھلاڑیوں بدر منیر اور نثار علی کو اے کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔
ظفر اقبال، انیس جاوید ، معین اسلم اور مطیع اللہ بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
ریاست علی، ساجد نواز ، محمد ایاز ، محمد شاہ زیب ، محمد آصف ، شاہ زیب حیدر، ہارون خان ، محسن خان ، محمد اکرم ، فیصل محمود اور ثنا اللہ خان سی کیٹیگری کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے کرنے کا اعلان
خیال رہے کہ حکومت نے ملک میں مزدور کی کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے مقرر کر رکھی ہے۔