لاہور: پنجاب میں قتل کے مقدمات کی سماعت کرنے والے سیشن ججز کو سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے تمام ریجنل پولیس آفیسرز ( آر پی اوز )، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز ( ڈی پی اوز) اور کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ( سی سی پی او ) لاہور کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں قتل کے مقدمات کی سماعت کرنے والے سیشن ججز کی سیکیورٹی کے لیے ایک ایک پولیس اہلکار دینے کے فوری احکامات دیے گئے ہیں۔