وزیراعظم نے فواد چودھری کو اہم ٹاسک سونپ دیا

مجرم نمبر ون نواز شریف جھوٹ بول کر باہر چلا گیا، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔

الیکشن کا وقت نہیں، جلدجامع حکومت تشکیل دیں گے، ترجمان طالبان

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یہ ٹاسک اپنی زیر صدارت منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران سونپا۔ انہوں ںے منعقدہ اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر مشاورت کی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے منعقدہ اجلاس میں ہدایت کی کہ افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے۔

افغانستان کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کا مرکز نہیں بننے دیں گے، فواد چودھری

وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر ہدایت کی کہ عالمی میڈیا پربھی پاکستان کا بھرپور مؤقف آنا چاہیے۔ انہوں نے اجلاس میں افغانستان سے متعلق بیانیے پر وفاقی وزرا کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس میں افغانستان میں جاری غیر ملکی افراد کے انخلا سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

نئی حکومت کیلئے طالبان سے مذاکرات میں مصروف ہیں، عبداللہ عبداللہ

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں چمن اور طورخم بارڈرز کی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔ شرکائے اجلاس کو پی آئی اے کے آپریشنز اور پاکستانی سفارتخانے کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں