حکومت نے 3 سال میں عوام کا صرف استحصال کیا، شہباز شریف

شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

فائل فوٹو


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے حکومت کے 3 سال کو عوامی استحصال کے بدترین سال قرار دے دیے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام آج 3 سال پہلے کے پاکستان کو حسرت سے یاد کر رہے ہیں۔ نوازشریف نے قوم کو بجلی اور گیس کے اندھیروں سے نکالا۔

مزید پڑھیں: حکومت بتائے کہ تین سال کے احتساب کے بعد کیا ملا ؟ خرم دستگیر

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ تین سال میں یہ تبدیلی آئی کہ پاکستان کو دنیا کا مہنگا ترین ملک بنادیا۔ تین سال میں عوام کو صرف مہنگائی، کرپشن اور مایوسی ملی۔ مہنگائی نے عوام کو کچل کررکھ دیا۔


متعلقہ خبریں