طالبان کو اعتماد میں لے لیا ہے، شیخ رشید احمد


اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ طالبان کو اعتماد میں لے لیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور اب تک کی تمام تر صورتحال اطمینان بخش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری طرف وہ لوگ آتے تھے جن کو شمالی اتحاد اور دیگر لوگوں سے مسئلہ تھا تاہم طالبان کواعتماد میں لے لیا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل کا اجلاس: پاکستان کو پھر خطاب کرنے کی اجازت نہ ملی

شیخ رشید احمد نے کہا کہ چمن اور طورخم بارڈر کھلا ہے اور گزشتہ روز بھی کچھ پاکستانی وطن واپس آئے ہیں۔ سرحد پر مہاجرین کی ابھی کوئی صورتحال پیدا نہیں ہوئی ہے

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ میں 24 گھنٹے ویزے جاری ہو رہے ہیں اور افغان طالبان سے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ سے امریکی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ

وزیر داخلہ نے کہا کہ افغان طالبان پر یہ بھی واضح کیا ہے کہ افغانستان ہمارے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔ قومی ائر لائن (پی آئی اے) کا پہلا طیارہ واپس آگیا تھا۔


متعلقہ خبریں