پاکستان اکیلا افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا، معید یوسف

بعض افغان عہدیدار نفرت انگیز بیانات دیکر تعلقات خراب کر رہے ہیں، معید یوسف

فوٹو: ہم نیوز


مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان اکیلا افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری افغان مہاجرین سے متعلق حکمت عملی مربوط کرے، دنیا میں سب سے زیادہ افغان مہاجرین پاکستان میں ہیں۔

بھارت نے افغانستان کو پاکستان کیخلاف دہشت گردی کا گڑھ بنا رکھا ہے، معید یوسف

گزشتہ دنوں  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معید یوسف نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

میڈیا پروپیگنڈہ: اپنے بھی ملوث ہیں، اسرائیلی ٹرینڈ پر جے یو آئی اور ن لیگ نے حصہ لیا، فواد چودھری

معید یوسف نے کہا کہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی جو کوشش ہو رہی ہے اس میں افغانستان کے بعض سینئر اہلکار بھی شریک ہیں۔

افغانستان کے قائم مقام وزیر خزانہ ملک سے فرار

انہوں ںے کہا کہ پاکستان کو اس وقت انفارمیشن وار فیئر کا سامنا ہے۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ ہم نے ایک ایک چیز کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان کے خلاف افغانستان اور بھارت کے اکاونٹس استعمال ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کے خلاف ہیش ٹیگ بھی بڑھایا جا رہا ہے۔

پاکستانیو! ہم پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،وزیر خارجہ


ٹیگز :
متعلقہ خبریں