افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش ہو رہی ہے، مشیر قومی سلامتی

افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش ہو رہی ہے، مشیر قومی سلامتی

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

میڈیا پروپیگنڈہ: اپنے بھی ملوث ہیں، اسرائیلی ٹرینڈ پر جے یو آئی اور ن لیگ نے حصہ لیا، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔

مشیر برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی جو کوشش ہو رہی ہے اس میں افغانستان کے بعض سینئر اہلکار بھی شریک ہیں۔

افغانستان کے قائم مقام وزیر خزانہ ملک سے فرار

انہوں ںے کہا کہ پاکستان کو اس وقت انفارمیشن وار فیئر کا سامنا ہے۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ ہم نے ایک ایک چیز کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان کے خلاف افغانستان اور بھارت کے اکاونٹس استعمال ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کے خلاف ہیش ٹیگ بھی بڑھایا جا رہا ہے۔

پاکستانیو! ہم پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی گزشتہ روز اہل وطن کو آگاہ کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ ہم پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں