تین سپر اسٹارز کا روڈ ٹرپ


فلم “دل چاہتا ہے” کے 20 برس مکمل ہونے کے موقع پر فرحان اختر “جی لے ذرا” کے ساتھ ہدایت کاری کی دنیا میں واپس انٹری لے رہیں ہیں۔

جس کا اعلان انہوں نے خود ٹوئٹر پر فلم کے ٹیزر کو ریلیز کر کے کیا۔ فرحان اختر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ان کی نئی فلم میں اداکارہ پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گی۔

فرحان اختر کی ٹوئٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ 2022 میں شروع ہو گی.


اس منفرد فلم کے ساتھ ہدایت کار فرحان اختر ایک دہائی بعد ہدایت کاری کی دنیا میں واپس قدم رکھ رہے ہیں۔ اس سے پہلے 2001 میں فرحان اختر نے “دل چاہتا ہے” کی ہدایت کاری کی تھی۔ جس میں عامر خان، سیف علی خان اور اکشے کھنہ کی دوستی نے شائقین کے دل جیت لیے تھے۔

اب 20 سالوں بعد فرحان اختر تین دوستوں کی کہانی دوبارہ بنانے جا رہے ہیں لیکن اس بار یہ دوستی لڑکوں کی نہیں لڑکیوں کی ہو گی۔

جس میں بالی ووڈ کی تین ناموراداکارئیں پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ روڈ ٹرپ پر نکلیں گی۔

“جی لے ذرا” کی کہانی زویا اختر، فرحان اختر اور ریما کگتی کی جانب سے لکھی گئی ہے جو “ایکسل انٹرٹینمنٹ اور ٹائیگر بے بی” کی پیش کش ہے۔


فلم کے ٹیزر کو تینیوں اداکاروں نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شئیر کیا ہے اور لکھا ہے کہ وہ اس ٹرپ کا بےصبری سے انتظار کر رہی ہیں۔ جبکہ مداحوں نے اسے پہلے ہی بڑی اور منفرد فلم قرار دے دیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں