الجیریا  کے جنگلات میں لگی آگ نے تباہی مچا دی


شمالی الجیریا میں جنگلات میں لگی آگ سے 42 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

ہلاک ہونے والوں میں 25 فوجی اور 17شہری شامل  ہیں۔ فوج کو متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی مدد کے لئے بھیجا گیا تھا۔

الجیریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  کے مطابق 17  صوبوں میں 100 سے زائد مقامات پر آگ  لگی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں گرمی کی لہر: متعدد ریاستوں کے جنگلات میں آگ بھڑک آٹھی

جنگل کی پہاڑیوں پر شعلوں کی بلند دیواریں  اور دھوئیں کے بادل  چھائے ہوئے ہیں۔ آ گ نے جنگلات کے قریبی  دیہات کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ مقامی افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق الجیریا میں  بلند درجہ حرارت  اور شدید گرمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جو جنگلات میں آگ لگنے کا سبب بنی ہے۔

جنگلات میں لگنے والی آگ  نے حالیہ دنوں میں  کئی ممالک میں تباہی مچا ئی ہے جن میں ترکی ، یونان ، لبنان اور قبرص شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی: جنگلات میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا

ماہرین کے مطابق  موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گرم اور خشک موسم کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے جو  جنگلات میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کا سبب ہے۔

 


متعلقہ خبریں