افغانستان کی صورتحال پر دوحہ میں 3 روزہ مذاکرات آج شروع ہوں گے

بھارت میں طالبان کی حمایت پر 2 مقدمات درج

فائل فوٹو


افغانستان کے معاملے پر دوحہ اجلاس اقوام متحدہ اور امریکا کے تعاون سے شروع ہورہا ہے۔

اجلاس میں افغانستان کے قومی مصالحتی کمیشن کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اور افغان طالبان کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ امریکہ  کا وفد بھی اجلاس میں شرکت کرے گا۔

شرکا طالبان پر تشدد کم کرنے  کے لیے زور ڈالیں گے اور فریقین کو مذاکرات کی جانب لانے کی کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت، اسرائیل اورافغانستان مل کر ہمارے خلاف کھیلنا چاہتے ہیں ، وزیر داخلہ

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو یہ افغانستان کی کامیابی ہے، اگر مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو اس کی ذمہ داری بھی افغانستان کی ہے،ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوششیں نہ کی جائیں۔

افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں، وزیرخارجہ

افغانستان میں امن نہیں ہو گا تو پاکستان پر اثر پڑے گا، پاکستان سمجھتا ہے کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے۔افغان قیادت نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے

یہ بھی پڑھیں: ’’افغانستان کے نصف سے زائد حصے پر طالبان کا قبضہ، ایک ہزار سے زائد شہری ہلاک‘‘

ان کا  کہنا تھا کہ افغانستان میں ہمارا کردار معاونت کا ہے، ضامن کا نہیں۔ الزام تراشی کے بجائے پائیدار امن کے لیے آگے بڑھا جائے۔ افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں۔ پاکستان  افغانستان میں امن چاہتا ہے۔


متعلقہ خبریں