وزیراعظم کی شوکت خانم اسپتال کیلئے چندے کی اپیل


وزیراعظم عمران خان نے اپنے ذاتی اسپتال شوکت خانم کیلئے چندے کی اپیل کی ہے۔

عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ شوکت خانم اسپتال میں مریضوں کے مفت علاج کے لیے عوام دل کھول کر چندہ دیں۔ عوام چندہ دیں تاکہ 2023 میں شوکت خانم اسپتال کراچی مکمل ہوجائے۔

وزیراعظم نے یہ لکھا کہ شوکت خانم اسپتال کے نئے آپریٹنگ روم اور آئی سی یو کا افتتاح ہونے پر خوش ہوں۔
یہ سہولیات مکمل ہونے کے بعد شوکت خانم اسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ شوکت خانم اسپتال میں خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور شمالی علاقوں کے مریضوں کا علاج ہوسکے گا۔

ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ شوکت خانم میں 30 فیصد مریض خیبرپختونخوا اور افغانستان سے آتے تھے۔ اس لیے پشاور میں شوکت خانم اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں