ماں کی ڈرائیونگ سے بچے خوفزدہ ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ماں کی ڈرائیونگ سے بچے خوفزدہ ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر ماں کی ڈرائیونگ سے خوفزدہ بچوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

 ویڈیو میں گاڑی چلاتی ماں کے ساتھ بیٹھے بچوں کی باتیں اور آوازیں سوشل میڈیا کے صارفین کی توجہ کامرکز بن گئیں

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizMasala (@showbizmasala)

ویڈیو میں ایک خاتون ڈرائیونگ کررہی ہیں اور ان کے ساتھ بچے بھی موجود ہیں۔

جیسے ہی خاتون ایک پل پر گاڑی لے جانے کی کوشش کرتی ہیں تو  گاڑی میں بیٹھا بچہ انہیں اسٹیئرنگ پر ہاتھ رکھ کر  روکنے کی  پوری کوشش کرتا ہے اور انہیں پل پر جانے سے روکتا ہے۔

خطرناک پل پر چلتی گاڑی میں بچوں کو دعائیں مانگتے بھی سنا جاسکتا ہے۔ بچوں کا کہنا تھا پل صرف پیدل چلنے والوں کے لیے ہے

آخر میں خاتون گاڑی  کو پل سے لے جانے میں کامیاب ہو گئیں، ویڈیو کو سوشل میڈیا  صارفین نے خوب پسند کیااور مزے مزے کے تبصرے بھی کیے۔


متعلقہ خبریں