متحدہ عرب امارات نے فضا سے پینے کے قابل پانی حاصل کرنے کیلئے منصوبے پر کام شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
دنیا کے سخت ترین موسموں میں سے صرف مشرق وسطیٰ اور افریقہ ایسے خطے ہیں جہاں پانی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
پانی حاصل کرنے کے لیے فضا میں شمسی توانائی سے چلنے والے جنریٹرلگائے جائیں گے۔ ان فضائی جنریٹرز کی مدد سے روزانہ 6700 لیٹرز پانی حاصل کیا جا سکے گا۔
یہ فضائی جنریٹرز متحدہ عرب امارات کے شہر مسدار کی فضا میں نصب کیے جائیں گے۔ مسدار میں87ہزار777 سولرپینلز54 ایکڑ پر لگائے جائیں گے جبکہ عمارتوں کی چھتوں پر بھی اضافی پینلز لگائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:جڑواں شہروں میں جلد صاف پانی کا منصوبہ لایا جائے گا، وفاقی وزیر
یہ سولر پینلزجنریٹر کے بڑے پنکھوں کی وجہ سے ماحول میں موجود نمی کو حاصل کرنے میں مدد دیں گے۔ جنریٹر کے بڑے پنکھے نم ہوا سے بھرے پائپ مائع کولینٹ کے ساتھ تب تک گھومتے ہیں جب تک وہ مائع میں تبدیل نہ ہو جائے۔
بعد ازاں پانی کو فلٹر کر کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔
یہ پروجیکٹ امریکی واٹر ٹیکنالوجی فرم اکوووم کے زیر اہتمام ابوظہبی کے شہر مسدار اور خلیفہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے چلایا جائے گا۔