کشمیر کو آپ کے والد نے بیچا تھا، شہباز گل

مریم صاحبہ! آئیں قدم بڑھائیں،37 ویں بار عمران خان سے شکست کھائیں: شہباز گل

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ جو دوسروں کو کہتا ہے اصل میں وہ خود ہوتا ہے۔

نواز شریف کو اقامے کی نہیں مامے کی وجہ سے نکالا، شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی تقریر پر جاری کردہ اپنے ردعمل میں شہباز گل نے کہا کہ آپ بار بار کہہ رہی ہیں کہ کشمیر کو بیچ دیا تو کشمیرکو آپ کے والد نے بیچا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے شہباز گل نے کہا کہ آپ پہلے دن سے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں ان کی رگوں میں کشمیرکا خون دوڑ رہا ہے لیکن رگوں میں جو خون دوڑ رہا ہوتا ہے وہ نظر آتا ہے۔

شہباز گل نے بلاول بھٹو کی تصویر شیئر کردی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف کو اقامے کی وجہ سے نہیں مامے کی وجہ سے نکالا گیا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ ماما وہ تھا جس نے نوازشریف کو اپارٹمنٹ خرید کردیےاور ثبوت نہیں دیے۔


متعلقہ خبریں