بلاول و مریم کو کل سے انہی کی زبان و انداز میں جواب دیا جائیگا، شہباز گل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ بلاول اور مریم نواز جس طرح کی گھٹیا زبان وزیراعظم کے لیے استعمال کر رہے ہیں کل سے اسی زبان اور انداز میں جواب دیا جائے گا۔

کشمیر: حکومت بنی تو تنخواہ و پنشن میں اضافہ کرینگے اور روزگار دینگے، بلاول

شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تمیز سکھانے والے حضرات انہی کی زبان اور ہیڈ لائن بنا رہے ہیں۔


انہوں نے کہا ہے ون سائیڈڈ (یکطرفہ) اسٹیٹمنٹ (بیانات) چلائی جارہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کل سے مصنوعی رہنماؤں کی طبیعت درست کی جائے گی۔

آزاد کشمیر میں حکومت تحریک انصاف بنائے گی، شیخ رشید

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کا انعقاد 25 جولائی بروز اتوار کو کیا جارہا ہے جس میں تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔

جلد وہ دن آئے گا جب نواز شریف کی قیادت میں کشمیر کا مقدمہ جیتیں گے، مریم

قانون ساز اسمبلی کی 45 عام نشتوں پر اراکین کا انتخاب کیا جائے گا جس میں سے 33 حلقوں میں عوام حق رائے دہی استعمال کریں گے۔


متعلقہ خبریں