بلاول بھٹو نے جیالوں کو مریم نواز کے خلاف بیان بازی سے روک دیا


میرپور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جیالوں کو ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے خلاف کسی بھی قسم کی بیان بازی سے روک دیا ہے۔

25 جولائی کو کشمیری عوام کٹھ پُتلی کو جواب دیں گے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو والے بھی آج کل کنفیوژ ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ آج کل کس کے بیانیے پر چل رہے ہیں بڑے میاں یا چھوٹے میاں کے؟ ہمیں پتہ نہیں چل رہا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ہم دوسروں کی طرح مودی کو اپنی شادیوں پر دعوت نہیں دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کل ہماری اتحادی مریم نواز بھی کشمیر میں مہم چلارہی ہیں۔

آرپار کی باتیں کرنے والے پاؤں پکڑنے پر آ گئے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے مریم نواز کے خلاف کسی بھی قسم کی بیان بازی نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی مخالف ہیں اور اگر مخالفت کریں گے تو ایشوز پر کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مخالفت میں ذاتیات پر بات نہیں کریں گے۔

انہو نے کہا کہ مریم نواز کی گرفتاری پر ن لیگ کے کسی رہنما نے بات نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاست پر توجہ دیں۔

اللہ کا شکر ہے، ن لیگ نہیں ٹوٹی، پارٹی اپنا حق لینا سیکھ چکی ہے: مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نہ کشمیر اور نہ عمران خان کسی پر کنفیوژ نہیں ہے۔ انہوں ںے کہا کہ جو کشمیر کا دشمن ہے وہ پیپلزپارٹی کا بھی دشمن ہے۔


متعلقہ خبریں