سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک اور ٹویٹر کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کے خلاف عدالت جائیں گے۔
اس کے علاوہ ٹرمپ ٹویٹر کے سی ای او جیک ڈورسی کے خلاف بھی مقدمہ دائر کریں گے۔
خیال رہے کہ اشتعال انگیز بیانات دینے پرفیس بک اور ٹویٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاوَنٹس بند کر دیئے تھے۔
صدارتی انتخاب جیتا تو مارک زکر برگ کو کھانے پر نہیں بلاؤں گا، ٹرمپ
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ صدارتی انتخاب جیت گیا تو فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو کبھی بھی وائٹ ہاؤس میں کھانے پر مدعو نہیں کروں گا۔
امریکہ ہماری آنکھوں کے سامنے تباہ ہو رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
سابق امریکی صدر نے 2019 میں اپنے دور حکومت میں فیس بک کے بانی مالک مارک زکربرگ کو کھانے پر وائٹ ہاؤس مدعو کیا تھا لیکن اب اپنے اکاؤنٹس کی دوسال کے لیے طویل معطلی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب زکربرگ کو کھانے کی دعوت نہیں دی جائے گی بلکہ ان سے صرف کاروباری بات چیت ہوگی۔