کیٹگری سی ممالک سے پاکستانیوں کو واپس آنے کی اجازت

فوٹو: فائل


سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹگری سی ممالک سے صرف پاکستانی شہریت رکھنے والے مسافروں کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہےجس کے مطابق کیٹیگری سی ممالک پر پاکستان آمد پر پابندی برقرار رہے گی۔

کیٹگری سی سے آنے والے پاکستانیوں کو فلائٹ سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہو گا۔ سول ایوی ایشن کے مطابق پاکستان کے ایئرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔ 

بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، سری لنکا اور جنوبی افریقہ سمیت 26 ممالک کو کیٹیگری سی میں رکھا گیا ہے۔  سول ایوی ایشن کی نئی ٹریول ایڈوائزری پندرہ جولائی تک قابل عمل ہو گی۔

 


متعلقہ خبریں